21:07
0
 سویرا سکل سنٹر بیول میں ہنرمند خواتین کے ہاتھوں سے بنے ہوئے ملبوسات اور دیگر اشیاء پر مشتمل سویراشاپ کا افتتاح ہوا۔ مہمان خصوصی سویر افاؤنڈیشن برطانیہ کے چیئرمین جاوید اقبال نے فیتہ کاٹ کر شاپ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا کہ وطن سے محبت کے جذ بے کے تحت بارہ سال قبل میں نے اور سعیدہ وارثی نے چند دیگر احباب کے ساتھ مل کر سویرا فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ۔ آج اس ادارے کے تحت سینکڑوں خواتین ہنر سیکھ کر اپنے گھروں کی کفالت کر رہی ہیں جس سے ان کے معیار زندگی میں بہتری آرہی ہے۔اس کام پر ماہانہ دو لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ آمدن صرف چھ ہزار روپے ہے۔ اب ہم چاہتے ہے کہ یہ ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو۔ سویرا فاؤنڈیشن نے زلزلہ متاثرین کے لئے بھی فنڈ ریزنگ کی تھی اور پبی کے علاقے میں لوگوں کو گھر بنا کر دیئے ۔ ہمارے اس ادارے کے انتظامی اخراجات انتہائی کم ہیں ۔ ہم عنقریب بیول میں ایک ایمبولنس سروس بھی شروع کر رہے ہیں جوسویرا فاؤنڈیشن کے تحت خدمات سرانجام دے گی۔ سویرا فاؤنڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر نے فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید اقبال کو بیول میں خوش آمدید کہا اور گزشتہ سالوں پر مشتمل سویرا فاؤنڈیشن کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ بار سالوں سے دیہی خواتین کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں ۔دیہی علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی ہوتا ہے۔ غریب مزدوروں کسانوں کے وسائل بہت محدود ہوتے ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو تعلیم بھی نہیں دلوا سکتے۔ خواتین ہنر سیکھ کر ا پنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنانے میں معاونت کر رہی ہیں جس سے ان کے بچے بچیاں تعلیم کی طرف بھی متوجہ ہو رہی ہیں۔ سویرا فاؤنڈیشن سعیدہ وارثی اور جاوید اقبال کی رہنمائی میں انشا اللہ آئندہ بھی اپنا مشن جاری و ساری رکھے گی
Newer Post
Previous
This is the last post.

0 comments:

Post a Comment